محب وطن قیادت کی گرفتاریاں تشویشناک ہیں۔علامہ تاج محمد حنفی

پیر 2 مارچ 2015 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)اہل سنت والجماعت ملک کی سب سے بڑی پر امن محب وطن مذہبی جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ملک میں جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے حکومت وقت کو بہترین تجاویز پیش کی اگر ان تجاویز پر عمل کرلیا جائے تو فرقہ وارانہ دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے برعکس اہل سنت والجماعت کی محب وطن قیادت کی بلاجواز گرفتاریاں تشویشناک ہیں ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی رہنماء علامہ تاج محمد حنفی نے اہل سنت الائنس کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ امن کا پیغام دینے والے قائدین کو پابند سلاسل کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی ہے جس سے پرامن کارکنان انتشار کا شکار ہورہے ہیں ہم نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہمیں تعاون کا صلہ تعاون کی صورت میں دیا جائے اگر ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو وقت دور نہیں جب کارکنان ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے جس کے نتائج نہایت خوفناک ہوں گے جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں ۔