کراچی ،کے ایم سی اسکول نمبر 19 لیاری میں بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا

پیر 2 مارچ 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) کے ایم سی اسکول نمبر 19 لیاری میں بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری اور میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ایک بہادر، غیرت مند قوم ہے ہمیں فخر ہونا چاہیئے کہ 2 مارچ کوبلوچ کلچرل ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے ہمیں لیاری کے بچوں کو تعلیم کی ایسی تربیت دینی ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی جدید طرز تعلیم کو لیاری کے ہر گھر میں عام کریں گے تعلیم ہی وہ شے ہے جس سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے لیاری کے ہر بچے کو تلیم کے زیور سے منور کرنا ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری بھی ہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ لیاری پیکیج سے پی پی پی کی حکومت نے اسکولوں، کالجز ، یونیورسٹی، لاء کالج اور میڈیکل کالج کا تحفہ لیاری کے عوام کو دیئے ہیں شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پورے کرنے کیلئے ہم میدان میں عوام کے درمیان موجود ہیں ہمارے دروازے لیاری کے عوام کیلئے ایک خادم کی حیثیت سے 24 گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کی عوام طلبا اساتذہ سے لیکر ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ لیاری پڑھ لکھ کر ترقی کرے اور پڑھا لکھا لیاری اور پڑھا لکھا پاکستان کہلائے اور یہاں کے نوجوان تعلیم کے ہر میدان میں ترقی کریں یہاں کے نوجونواں کو ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا اگر صحیح موقع دیا جائے تو وہ کسی سے کم نہیں ہم لیاری کو امن و ترقی و تعلیم کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کا عہد کر اٹھے ہیں اب لیاری کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرے گا اور جن بچوں کے والدین اپنے بچوں کو غربت کی وجہ سے تعلیم دلانے سے قاصر ہیں ہم ان کو مفت تعلیم اور ان کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کریں گے اور یہ سب ہم بلا تفریق، رنگ و نسل و زبان کریں گے کیونکہ لیاری میں رہنے والا چاہے کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ ہمارا ہے ڈیم ای سی ساؤتھ کی انتظامیہ اور لیاری ایجوکیشن کمیٹی کی کاوشوں اور کوششوں کی بدولت اب مجھے یقین ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب لیاری میں خواندگی کی شرح پورے پاکستان کے کسی بھی علاقے سے سب سے زیادہ ہوگی اور ہم نے فروغ تعلیم اور امن کے جس مشن کا آغاز کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ الله تعالیٰ ہمیں ضرور سرخ رو کریں گے ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک ایسی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا فائدہ تا قیامت لیاری کی عوام ان ان کی نسلیں اٹھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :