دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان معاشرے کی ضرورت ہے،شاہد محمود
پیر 2 مارچ 2015 20:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان معاشرے کی ضرورت ہے۔ بہتر اور تیز رفتار امدادی سرگرمیاں رضاکاروں کی تربیت پر منحصر ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر نوجوان کو تربیت یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں دو روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر محمد ارشد انصاری، رضوان شوکت، نوید قمر و دیگر ماہرین سمیت جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
ورکشاپ میں شہر بھرسے رضاکاروں کی بڑی تعداد شریک ہیں۔
مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ورکشاپ کے پہلے روز فائر فائٹنگ، ڈیڈ باڈی منجمنٹ، بیسک لائف سپورٹ تھیوری سمیت دیگر موضوعات پر ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ شرکاء کے لیے عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز واٹر ریسکیو، ڈرائیونگ سیفٹی، شورٹ ٹراما کورس کے علاوہ دیگر موضوعات پر لیکچرز اور عملی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز ہر شہر اور ضلع کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہمارا مطمح نظر انسانیت کی فلاح ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.