بیٹیوں کی پیدائش پر رنجیدہ ہونے والے نادان ہیں ،حاجی محمد امین عطاری
پیر 2 مارچ 2015 20:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران باب المدینہ مشاورت حاجی محمد امین عطار ی نے کہا ہے کہ اولاد ماں باپ کے جگر کا ٹکڑا ور آنکھوں کا نور ہوتی ہے ۔زمانہ جاہلیت میں کفار اپنی ہی اولاد کو قتل کردیتے تھے ۔بیٹیوں کو زندہ درگور کردینا ان کیلئے کوئی معیوب عمل نہ تھا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بیان کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ افسوس آج بھی علم دین سے دور ی کے باعث بہت سے نادان لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر رنجیدہ ہوجاتے ہیں اور بعض تو اپنی بیوی کو محض بیٹی کی پیدائش پر طلاق دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔یادرکھیں کہ اللہ عزوجل تمام کائنات کا خالق ومالک ہے اس کے اختیار میں ہے جسے چاہے بیٹی دے اور جسے چاہے بیٹے سے نوازدے ۔(جاری ہے)
بہت سے لوگوں کو اولاد کی نعمت نہیں دیجاتی اس میں اللہ عزوجل کی حکمت ہے ۔
اللہ عزوجل ماں کے مقابلے میں ستر درجے زیادہ محبت کرتا ہے ۔اپنے بندوں کو وہی نعمتیں دیتا ہے جو ان کے حق میں بہتر ہوتی ہیں ۔بیٹا ملے یا بیٹی یا بے اولاد رہیں ہر حال اور ہر صورت میں اللہ عزوجل کا شکر ادا کرتے رہیں ۔آزمائشوں پر صبر سے کام لیں زبان پر شکوہ وشکایت عظیم ثواب سے محروم کرواسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں اللہ عزوجل کی رحمت ہیں الحمدللہ عزوجل اسلام نے انہیں عظمت بخشی ہے ۔اسلام ہی وہ واحد دین کامل ہے جس نے عورت کو حقیقی معنوں میں تحفظ فراہم کیا ہے۔رکن شوریٰ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر فرشتے اہلخانہ کو سلام کرتے ہیں ۔جب خاتون جنت بی بی فاطمة الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لاتی تومدینہ کے تاجدار ﷺ قیام فرماتے ۔ شفقت کے ساتھ ہاتھوں کو بوسہ دیتے اور اپنی نشست پر بٹھاتے ۔مسلمانوں کو چاہئے کہ جب بھی کوئی عمدہ شے گھر والوں کیلئے لائیں تو بیٹیوں کو دینے میں پہل کریں ۔اہلخانہ پر خرچ کرنے والے کو اللہ عزوجل کی راہ میں صدقہ کرنے والوں کی طرح ثواب ملتا ہے ۔بیٹیوں کو ہرگز برا نہ سمجھیں یہ تو محبت کرنے والیاں ہوتی ہیں ۔جو بیٹیوں کی پیدائش پر خوش ہو،اسے ایذانہ دے وہ اللہ عزوجل کے حکم سے جنت میں داخل ہوگا اور یہ بیٹیاں اسے جہنم میں جانے سے روک دیں گی ۔ بیٹیوں کی پرورش کی ذمہ داری نبھانے والے کی اللہ عزوجل مدد فرماتا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.