لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپے دینے پڑے ‘ حکومتی رکن میاں طاہر کا اسمبلی اجلاس میں انکشاف

افسوس رکن اسمبلی خود رشوت دینے کا اعتراف کر رہے ہیں ،تحریری طو رپر آگاہ کریں سخت کارروائی کی جائیگی‘ ڈاکٹر فرخ جاوید، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

پیر 2 مارچ 2015 20:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپے دینے پڑے ، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ علی جاوید کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور لیزر لیول میرٹ پر دینے کے حوالے سے بات کر رہے تھے کہ اسی دوران حکومتی رکن میاں طاہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر اور لیول لیزر میرٹ پر نہیں مل رہے ، میں نے خود لیزر لیول ایک لاکھ روپے دے کر لیا ہے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت سبسڈی دیتا ہے اور باقی رقم ادا کرنا پڑتی ہے جس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ایک لاکھ روپے دینے کے بعد لیا ہے ۔

جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس رکن اسمبلی خود رشوت دینے کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ محکمہ زراعت کے ملازمین تو اراکین اسمبلی سے ڈرتے ہیں حیران کن بات ہے کہ آپ سے رشوت لی گئی آپ تحریری طو رپر آگاہ کریں سخت کارروائی کی جائے گی جس پر قائمقام اسپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ ایوان میں آ گیا ہے آ پ اس پر انکوائری کر ایوان کو رپورٹ سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :