شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 19:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے حمید پارک با دامی باغ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے کینال روڈ اور اقبال روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے بلال گنج،مال روڈ اور ہال روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ون مارکیٹ جو ہر ٹا ؤن،لیاقت چوک اور سبزہ زار سے تجاوزات کو ختم کر وایااور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اور کالج روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایااور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔