ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں705چھاپے،

گرانفروشی پر75,500 روپے جرمانہ عائد،15 افراد کے خلاف مقدمات درج،26 افراد گرفتار ،11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 19:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 705مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر71 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 75,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

15افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر26افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :