بنوں، بنوچی اقوام بیزن خیل میں ساڑھے پانچ ہزار کنا ل اراضی کا تیس سال سے جاری تنازعہ گرینڈ جرگہ میں طے پا گیا،

دونوں اقوا م کے درمیان پشتون روایا ت کے مطابق پتھر رکھا گیا ، دونوں اقوام کا آئندہ تنازعہ نہ کرنے کا اعلان

پیر 2 مارچ 2015 18:57

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) بنوچی اقوام بیزن خیل کے درمیان ساڑھے پانچ ہزار کنا ل اراضی کا پچھلے تیس سال سے جاری تنازعہ گرینڈ جرگہ میں طے پا گیا ، دونوں اقوا م کے درمیان پشتون روایا ت کے مطابق پتھر رکھا گیا کہ دونوں اقوام آپس میں کسی قسم کا تنازعہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقوام بیزن خیل قوم کا گرینڈ جرگہ زیرِ صدارت چارمشران ملک یوسف اللہ خان منڈان، ملک سید نواز خان، ملک لیاقت علی خان وزیر، ملک مقرب خان وزیرمنعقد ہوا اقوام بیزن خیل قوم سے مشران ملک اسحق خان بیزن خیل، ملک حسن خیل بیزن خیل، ملک حکم زاد بیزن خیل، ملک ظفر علی خان بیزن خیل ، ملک انوار گل بیزن خیل ، ملک شفیع رحمن بیزن خیل ، ملک نورقدآیاز بیزن خیل ، سمیت سینکڑوں علاقہ عمائدین نے شرکت کی جرگہ کے دوران ملک اسحق خان بیزن خیل نے اقوام بیزن خیل کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایاکہ اقوام بیزن خیل کی ساڑھے پانچ ہزار کنال سے زائد زمین پر چھ گاؤں کے نامزد اراکین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے 1905محکمہ مال ریکارڈ کے مطابق ہماری زمین ساڑھے پانچ ہزار کنال سے زائد پر اقوام بنوچی سورانی کے گاؤں ملا خیل ، گاؤں سکندر خیل ، گاؤں ہیبک شیرزا خان، گاؤں ولہ خیل، گاؤں نصرہ دین شیر دل ،گاؤں پاک اسماعیل خیل وغیرہ کے تیس سے زائد ا خاندانوں نے قبضہ کیا ہے 1985میں اس تنازعے پر دونوں اقوام کے درمیان تصادم ہُوئی تھی اس وقت کے ڈپٹی کمشنر بنوں ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں بمعہ ڈی پی او پولیس اور ایف سی نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وقت مانگا لیکن 30سال گزرنے کے باوجود ہمارا مسئلہ حل نہ ہوسکا مشران ملک لیاقت علی خان وغیرہ نے جرگے کو بتایا کہ اتوار کو ہم اقوام بنوچی قوم سے جرگہ کرینگے اتوار تک دونوں اقوا م کے درمیان پشتون روایا ت کے مطابق پتھر رکھا گیا کہ دونوں اقوام آپس میں کسی قسم کا تنازعہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :