اے این ایف پشاور ڈسٹرکٹ میل اینڈ فیمیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگی،

باضابطہ افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سکواش محب الله خان کرینگے

پیر 2 مارچ 2015 18:53

اے این ایف پشاور ڈسٹرکٹ میل اینڈ فیمیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے قیوم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) اے این ایف پشاور ڈسٹرکٹ میل اینڈ فیمیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگی جس کا باضابطہ افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سکواش کے ورلڈ نمبر ٹو محب الله خان کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کامران نصیر ، اے این ایف میڈیا کوارڈینیٹر محمد عامر اور سعید بھی موجود ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اینٹی نارکورٹکس فورس کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جو کہ تین مارچ سے پانچ مارچ تک منعقد ہوگا ۔چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام میل و فمیل کھلاڑی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :