سمبڑیال ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانیوالی مسافر پرواز میں 16گھنٹے کی تاخیر،
خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت سینکڑوں مسافر خوار ہوگئے، مسافروں کا شدید احتجاج
پیر 2 مارچ 2015 18:48
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) سمبڑیال میں واقع سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیالکوٹ سے شارجہ جانے والی مسافر پرواز میں 16گھنٹے کی تاخیر سے، خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت سینکڑوں مسافر خوار ہوگئے۔ مسافروں کا شدید احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کی مسافر فلائٹ نے گزشتہ اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے شارجہ کیلئے روانہ ہونا تھا، جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے مذکورہ فلائٹ16گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
شدید بارش اور سردی کی وجہ سے متاثرہ مسافر ساری رات اور پیر کو بھی تقریباً سار ا دن بھوکے پیاسے ٹھٹھرتے رہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔(جاری ہے)
جہازکی فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے ائیر عریبیہ ایئر لائن نے لاہور سے اپنے انجینئرز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بلا لئے۔ جو فنی خرابی دور کرنے میں مصروف تھے۔
متعدد مسافر بشمول خواتین اور بچے شدید سردی کی وجہ سے بیمار ہو گئے۔ فلائٹ میں اس بیجا تاخیر کی وجہ سے کئی مسافروں کے ویزے ختم ہو گئے جبکہ کئی مسافروں کی شارجہ ائیرپورٹ سے لی جانے والی بین الاقوامی پروازیں بھی مس ہو گئیں۔ بھوکے پیاسے متاثرہ مسافروں نے اس غیر انسانی سلوک اور کھانا نہ ملنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ تاحال مذکورہ پرواز اپنی منزل مقصود پر روانہ نہ ہو سکی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.