اکمل، آفریدی کو 400 وکٹیں نہیں لینے دے گا، سعید اجمل
پیر 2 مارچ 2015 18:40
کراچی: قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی پاکستان کی 400 وکٹیں نہیں ہونے دے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے پاکستانی ٹیم کی جیت کو سراہا اور کہا کہ میچ میں پاکستانی باؤلنگ نے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث میچ پریکٹس نہ ہونے کے سبب سعید اجمل نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔
اجمل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈ میں جان مارتی ہوئی دکھائی دی اور ان میں جیت کے حصول کا جذبہ نظر آیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈنگ کے حوالے سے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی کی 400 وکٹیں مکمل نہیں ہونے دے گا، وہ اب آفریدی کی گیند پر تین سے چار کیچز ڈراپ کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
اس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے بھی ازراہِ مذاق کہا کہ عمر اکمل شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ میں کوئی وکٹ بھی نہیں لینے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے میچ میں ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانا چاہیے کیونکہ ناصر جمشید کو ناصرف بیٹنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی فیلڈنگ بھی بہت ناقص رہی۔ مایہ ناز آف اسپنر نے یاسر شاہ کو کھلانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم اسپنرز کو بہتر انداز میں کھیلتی ہے اور اگلا میچ چھوٹے گراؤنڈ پر ہے لہٰذا ٹیم کی باؤلنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.