بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے ڈھاڈر میں بھی ریلی کا انعقاد

پیر 2 مارچ 2015 17:48

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے ڈھاڈر میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت میر قطب جتوئی وڈیرہ علی احمد رند نے کی ریلی میں بلوچ پیر، ورنا کی کثیر تعداد شریک تھے جنہوں نے روایتی دستار اور بلوچی جوتے پہنے ہوئے تھے ریلی شاہی چوک سے ہوتی ہوئی رندعلی اور پھر شاہی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرچکی تھی اس موقع پر شرکاء سے میر قطب جتوئی اور وڈیرہ علی احمد رند نے بلوچی حال حوال بھی لیا اور انہوں نے بلوچ کلچر ڈے ہر سال شایان شان طریقے سے منانے کیلئے نقد دس ،دس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ڈھول کی تھا پ پر بلوچی چاپ کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا ۔شرکاء سے اپنے خطاب میں وڈیرہ علی احمد رند،میر قطب جتوئی،عبدالحمید بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے جو قومیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر نہیں کرتی وہ قومیں تاریخ میں زندہ نہیں رہتی ہمیں بھی چاہیئے کہ اپنی ثقافت اور زبان کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے ہر سال اس دن کو جوش جزبے سے منائیں اور اپنی زبان اور ثقافت سے پیار محبت کریں ۔