سینٹ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا رواں اجلاس ،11 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ ، قانون سازی سمیت اہم ایشوز پر بحث ہوگی

پیر 2 مارچ 2015 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سینٹ کے 111 ویں اجلاس کا ایجنڈا اور دیگر معاملات طے کرنے کیلئے پیر کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سینٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت اجلاس میں سینٹ کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ کا حالیہ اجلاس 11 مارچ تک جاری رہے گا جس میں قانون سازی سے متعلقہ اہم امور اور دیگر قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے علاوہ سینیٹرز عبدالرؤف اور زاہد خان نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ کے علاوہ سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک بھی موجود ہے۔