اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹول پلازہ پر کارروائی ، بس سے 81کلو چرس برآمد

پیر 2 مارچ 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بس سے 81 کلو چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ٹول پلازہ کے قریب گلگت سے کراچی آنے والی مسافر بس کی چھت سے دوران تلاشی 81 کلو گرام چرس برآمد کرلی جب کہ کارروائی کے دوران بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تاہم کنڈیکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔