4 سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد سینیٹ کی 48نشستوں کیلئے ووٹنگ جمعرات کو ہو گی

پیر 2 مارچ 2015 17:22

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے 4سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد سینیٹ کی 48نشستوں کیلئے ووٹنگ جمعرات کو ہو گی جس کے لئے127 امیدوار ان میدان میں ہیں ۔ اسلام آباد کی جنرل اور خواتین کی ایک ایک نشست پر 4-4 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ ان نشستوں پر مسلم لیگ (ن) ،ایم کیو ایم کے 3-3 ، پیپلز پارٹی کے2 امیدوار میدان میں ہیں ۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو عددی بالا تری حاصل ہے کہ جنرل اور خواتین کی نشست پر حکمراں جماعت کا امیدوار کامیابی حاصل کر لے گا۔ سینیٹ میں فاٹا کی 4 جنرل نشستوں پر 36 امیدوارمیدان میں ہیں جن میں 35 امیدوار آزاد حیثیت میں ، ثنا اللہ خان واحد امیدوار ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کی 11 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں ہیں ۔

7 جنرل پر 10 ، خواتین کی 2 نشستوں پر 3 جبکہ ٹیکنوکریٹس اورعلما کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار میدان میں ہیں ان نشستوں پر کامیابی کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں پی پی نے جنرل کے 2 جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کیلئے 1-1 امیدوار میدان میں اتارا ہے ۔ اسلام آباد کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ غالب امکان یہ ہے کہ صوبہ 7 جنرل خواتین کی 2 اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن میدان مار لے گی۔

صوبہ سندھ میں 11 نشستوں میں سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2-2 نشستوں پر پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے امیدوار بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں جبکہ7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے 5 ،متحدہ قومی موومنٹ کے 2 جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کا امیدوار کامیابی کیلئے میدان میں ہیں ۔صوبہ سندھ میں 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی 5 جبکہ ایم کیو ایم 2 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے ۔

سندھ سے پی پی پی 7 اور متحدہ قومی موومنٹ 4 نشستیں حاصل کر لیگی ۔خیبر پختونخوا 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے 27 امیدوار میدان میں ہیں ۔ صوبہ سے پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ (ن)، قومی وطن پارٹی، جے یو آئی (ف) ،عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار قسمت آزمانے میدان میں اترے ہیں ۔7 جنرل نشستوں پر 12 ، خواتین کی 2 نشستوں پر 6 اسی طرح ٹیکنوکریٹس/ علما کی 2 نشستوں پر بھی 6 امیدوار جبکہ اقلیت کی 1 نشست کیلئے 3 امیدوار میدان میں ہیں ۔

پی ٹی آئی کو صوبائی اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہونے کے سبب قومی امکان ہے یہ جماعت 5 نشستوں پر یقینی کامیابی حاصل کر لیگی جبکہ جماعت اسلامی،قومی وطن پارٹی مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف بھی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیگی ۔بلوچستان صوبے میں 5 مارچ کو 12 نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگا، جس میں 7 جنرل ،خواتین کی 2،علما / ٹیکنوکریٹس کی 2 اور اقلیت کی 1 نشست پر مجموعی طور پر 32 امیدوار میدان میں ہیں ان میں (ن) لیگ،نیشنل پارٹی،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جے یو آئی ف ،بلوچستان نیشنل پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

7 جنرل نشستوں کیلئے 14 امیدواروں ،خواتین کی2 نشستوں کیلئے 6 امیدوار،ٹیکنوکریٹس/علما کی 2 نشستوں پر7 جبکہ اقلیت کی ایک نشست کیلئے 5 امیدوارقسمت آزمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :