پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات

پیر 2 مارچ 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی‘ جس میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی دوستانہ تعلقات سمیت خطے کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

افغانستان کے سفیر نے نیشنل ایکشن پلان کے بعد افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ جبکہ افغانستان کی طرف سے پاکستان سے فرار ہو کر جانے والے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی حکومت کے اقدامات کو سراہا