کراچی: ملیر کینٹ میں دو فوجی عدالتیں قائم کر دی گئیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا آغاز ہو گیا ہے، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

پیر 2 مارچ 2015 16:19

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015 ء) : کراچی کے ملیر کینٹ میں دو فوجی عدالتوں کا قیام کیا گیا آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کی جانب سے 64 دہشتگردوں کے کیسز وزارت داخلہ کو بھجوا دیے گئے ہیں ، ائیر پورٹ پر حملے اور کورکمانڈر حملے کے کیسز کو بھی بھجوا دیا گیا ہے اور ہم کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے ہم قومی ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں. کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے قیام کا آغاز ہو گیا ہے اور میرے لوگ بھی اچھا کام کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :