ضلع اٹک میں زیتون کے درخت کی شجرکاری کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے

پیر 2 مارچ 2015 15:16

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)ضلع اٹک میں زیتون کے درخت کی شجرکاری کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات مکمل تعاون کرے گا۔ جن دیہات میں زیتون کی شجرکاری کی جائے گی ان دیہات کے سروے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ بات ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے زیتون شجرکاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او ایگریکلچر اٹک ڈاکٹر فیض کریم ، اسسٹنٹ باٹونسٹ چکوال ندیم احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں زیتون کی شجرکاری سے متعلق ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل حضرو، اٹک اور حسن ابدال کے تیس دیہات میں زیتون کی شجرکاری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تحصیل حضرو کے گاوٴں مومن پور، شاہ پور، یاسین، بہبودی، پانڈک۔

ولیہ، شادی خان، ملہو، تحصیل اٹک کے موضوعات ڈھیری لگال، بوڑا، چھوئی گڑیالہ، حاجی شاہ، ڈھیر ، تحصیل فتح جنگ میں جوہڑ، گلیال، بھلوٹ ، جعفر، نیکہ، لانیوالہ، بھہلوٹ، جنڈیال، ملال ،ڈھوک خمرہ، ڈھوک بلوچ ،تحصیل حسن ابدال میں پنڈ ملی، پتھر گڑھ، بفاہد، غرشین، کٹاریاں اور کوٹلی میں زیتون کے درخت لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں نو مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈ ی سی او اٹک نے ہدایت کی کہ وہ اجلاس سے قبل تمام کاروائی مکمل کی جائے۔