چیف انجینئرکیو ڈی اے محکمہ کی اسکیموں کو فعال بنانے اور انہیں مکمل کرنے کی بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں،غلام مصطفی کرد

پیر 2 مارچ 2015 15:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) کیو ڈی اے ایمپلائز یونین کے سینئر نائب صدر غلام مصطفی کرد نے کہا ہے کہ چیف انجینئرکیو ڈی اے محکمہ کی اسکیموں کو فعال بنانے اور انہیں مکمل کرنے کی بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے صوبائی وزیر کیو ڈی اے سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے چیف انجینئرکی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یہاں سے تبدیل کرکے کسی اچھی شہرت کے حامل آفیسر کو تعینات کیاجائے تاکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ کیو ڈی اے کی متعدد اسکیمیں جوکہ کوئٹہ میں بننی ہیں جس میں رخشاں ہاؤسنگ اسکیم ہزار گنجی شالکوٹ بے نظیر سستی بستی زرغون ہاؤسنگ اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کو فعال بنانے اور انہیں مکمل کرنے کے حوالے سے چیف انجینئرکیو ڈی اے کوئی توجہ نہیں دے رہے وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کو مد نظر رکھ کر ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جسکی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ چیف انجینئرملازمین کی حقیقی نمائندہ تنظیم کو تقسیم کرکے اپنے من پسند لوگوں پر مشتمل نئی تنظیم بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں جس سے ملازمین کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کیو ڈی اے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی سیکرٹری کیو ڈی اے اور ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے فوری طورپر چیف انجینئرکیو ڈی اے کی ان غیر ضروری سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اور محکمہ کی کارکردگی کو متاثر کرنے پر انہیں یہاں سے تبدیل کرکے کسی اچھی شہرت کے حامل آفیسر کو تعینات کریں تاکہ محکمہ کی اسکیموں کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بروقت مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے اور محکمہ کی نیک نامی ہو کیونکہ محکمہ کو گزشتہ کئی سالوں سے اسکیموں کو جاری رکھنے کیلئے کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ملازمین آج بھی حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں ۔