کوئٹہ،فرنٹےئر کور نے کراچی جانیوالی مسافر کوچوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا

پیر 2 مارچ 2015 15:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) فرنٹےئر کور کے عملے نے حب کے علاقے لیڈا چوک پر کراچی جانیوالی مسافر کوچوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹےئر کور کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے حب کے علاقے لیڈا چوک پر گوادر اور تربت سے کراچی جانیوالی 22مسافر کوچوں سے 48سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا یاد رہے کہ فرنٹےئر کور اور کسٹم کے عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹےئر کور روزانہ کی بنیاد پر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا رہا ہے۔