او جی ڈی سی ایل 25 رگ مشینیں جلد خریدلے گا‘ ترجمان

پیر 2 مارچ 2015 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) او جی ڈی سی ایل نے ملک میں 25 نئے تیل اور گیس کے کنوؤں کی ڈرلنگ کیلئے نئی رگ مشین خریدنے یا کرایہ پر حاصل کرنے بارے فیصلہ نہ کرسکی ہے اور اب یہ اہم معاملہ او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء“ کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کے پاس صرف دس رگ مشینیں موجود ہیں جبکہ 25 رگ مشینوں کی خریداری یا دیگر کمپنیوں سے کرائے پر حاصل کرنے کے اس اہم معاملے پر فیصلہ نہیں کیا جاسکا اور یہ معاملہ اب بورڈز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل اس سال تیل و گیس کے 35 کنوؤں کی ڈرلنگ کو ہر حال میں یقینی بنانا چاہتا ہے تاکہ ملک تیل اور گیس کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے اور اس مقصد کیلئے کمپنی کو نئی ڈرلنگ مشین کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ ایک رگ مشین کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔