پی آئی اے کا اپنے 7 جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 14:55

پی آئی اے کا اپنے 7 جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اپنے سات جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، تین بوئنگ اور تین ایئرکرافٹ طیارے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق سات پرانے جہازوں کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے، یہ طیارے اپنی اڑان کی مدت مکمل کر چکے ہیں،اور ان میں سے کوئی طیارہ پرواز کے قابل نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خریدار پیشکشیں کھلنے سے پہلے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ان طیاروں کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ طیاروں میں سے انجن، نشستیں اور دیگر آلات نکال دیئے گئے ہیں، جبکہ طیاروں کے پرزوں کو رواں رکھنے کے لئے ایندھن اور تیل کی معمولی مقدار موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :