عوام کو 8 برسوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھناحکمرانوں کی آمرا نہ پالیسی کا عکاس ہے‘ عابد صدیقی

پیر 2 مارچ 2015 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صوبے کی عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ،جمہوریت پسندی کے دعوے دار دیگر دعوؤں کی طرح اپنے اس دعوے کی بھی منکر نظر آ رہی ہے ۔

صوبے کے عوام کو 8 برسوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھناحکمرانوں کی آمرا نہ پالیسی کا عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور لوگوں کا پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کرنا فطری ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے اہلیت ہے۔