سندھ ہائی کورٹ نے دو مجرموں کی پھانسی پر عملد رآمد پانچ دن کے لیے روکنے کا حکم دے دیا

پیر 2 مارچ 2015 14:16

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : سندھ ہائی کورٹ نے دو مجرموں کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد کو روک دیا، تفصیلا ت کے مطابق دو مجرموں محمد فیصل اور فضل پرڈکیتی کی واردات میں ایک شخص کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا جس کے بعد ان دونوں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی لیکن دونوں مجرموں کے وکلا نے بیان دیا ہے کہ مجرموں کی مقتول کے اہل خانہ سے مصالحت ہو گئی ہے جس پر عدالت نے جیل حکام کو 5 دن کے لیے پھانسی روکنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے اور مصالحت کا جائزہ لیا جائے کیونکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مصالحت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وکلا کی جانب سے مصالحت کا بیان آنے پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے.

یاد رہے کہ دونوں مجرموں کو 5 مارچ کو پھانسی پر لٹکایا جانا تھا.

متعلقہ عنوان :