حکومت ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے ، 22 ویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیداکیاجائے گا، انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کام کررہی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کاانٹرویو

پیر 2 مارچ 2015 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ 22 ویں آئینی ترمیم کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ترمیم پر تمام سیاسی جماعتیں اصولی طور پر متفق ہیں اور صرف ترمیم کے طریقہ کار اور وقت پر کچھ اختلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات پہلے ہی کام کررہی ہے جس سے مستقبل کے انتخابات کیلئے بدعنوانی کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :