Live Updates

سینیٹ انتخابات میں کسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں، کسی غیر جمہوری فعل کیلئے پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کی حمایت نہیں کریں گے، زرداری سے رابطہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کیا تھا،نواز شریف آئینی ترامیم لانے کی بجائے سعودی عرب جا رہے ہیں،ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکومت کا کردار نظر آ گیا،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح ملوث ہیں، تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے پرعزم ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان

پیر 2 مارچ 2015 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں، کسی غیر جمہوری فعل کیلئے پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کی حمایت نہیں کریں گے، آصف زرداری سے رابطہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کیا تھا،نواز شریف آئینی ترامیم کرنے کی بجائے سعودی عرب جانے کا پلان بنا رہے ہیں،ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکومت کا کردار نظر آ گیا،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح ملوث ہیں، تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے پرعزم ہے۔

پیر کو جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری سے صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی، زرداری سے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، ہارس ٹریڈنگ ملک اور جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے، تحریک انصاف صاف و شفاف انتخابات کیلئے پرعزم ہے، پہلے ہی دھاندلی زدہ الیکشن ہوئے، اب سینیٹ انتخابات شفاف چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ حکومت بھی ذاتی مفادات کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے آئینی ترامیم کرنے کو سنجیدہ نہیں، حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو نواز شریف سعودی عرب جانے کا پلان نہ بناتے،تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح ملوث ہے، اگر خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خود منظر عام پر لاؤں گا،ہارس ٹریڈنگ روکنے کے حوالے سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پیپرز کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا تھا، اے پی سی میں شرکت بھی اسی تناظر میں کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں کی اور کسی بھی غیر جمہوری فعل کیلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سپورٹ نہیں کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات