پیپلز پارٹی ‘ جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخالفت ‘ حکومت کا 22آئینی ترمیم نہ لانے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخالفت کے بعد 22ویں آئینی ترمیم نہ لانے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئین مں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت انتخابی عمل خفیہ کے بجائے ’شو آف ہینڈ‘ کے ذریعے کرانا تھا حکومت نے پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کی مخالفت کے بعد 22 آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش نہیں کیا جائے گا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات کے بعد تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہے تاکہ مستقبل میں ہار س ٹریڈنگ جیسی لعنت کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :