قائم مقام ڈی سی اوخانیوال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ

پیر 2 مارچ 2015 14:00

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) قائم مقام ڈی سی او اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر ای ڈی اوزراعت رانا احمدمنیر‘ایڈ منسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی شیخ جہانگیر احمد ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈی سی او نے مٹر‘گاجر ‘گوبھی ‘سیب ‘کنوسمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا اور خصوصی طور پر ان کے معیار کی جانچ چیکنگ کی ۔

انہوں نے سبزی منڈی میں آئے ہوئے بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو کم نرخ پر معیاری پھل اور سبزیو ں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے وقت موقع پر موجود رہ کر ان کے ریٹ مقرر کریں اور خوردہ فروشوں تک ان کی ریٹ لسٹیں بر وقت بھجوائیں ۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔