خانیوال‘پٹرولنگ ہائی وے پولیس پوسٹ پل باگڑ پرنائٹ میس کاانعقاد

پیر 2 مارچ 2015 14:00

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پٹرولنگ ہائی وے پولیس پوسٹ پل باگڑ پرنائٹ میس کاانعقادکیاگیاجس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالمجید چشتی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پرصحافیوں،معززین علاقہ اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجودتھے۔تقریب میں شعروشاعری اورطنزومزاح کی نشست بھی ہوئی۔افسران اورملازمین آپس میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈی ایس پی عبدالمجید چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آفیسراورماتحت کی مشترکہ کاوش ادارہ کی بہترین شہرت بننے کیساتھ ساتھ لوگوں کے انفرادی اوراجتماعی مسائل کے فوری حل کاذریعہ بنتی ہے انہوں نے شاہداسحاق ایس آئی،ایڈمن آفیسرمحمدحسین اورمحمدوسیم محررکی کاوشوں کوسراہا انہوں نے ملازمین کوملکی حالات کے پیشِ نظرسکیورٹی کوبہتر بنانے اورمشکوک افرادپرکڑی نظررکھنے کی ہدایت کی۔آخرمیں پاکستان کی ترقی،خوشحالی اوراستحکام کیلئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :