نیب نے سیکرٹری داخلہ کے بطور ایم ڈی پولیس فاؤنڈیشن اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پلاٹ کے حصول ، ساڑھے چار کروڑ میں فروخت کرنے کے سکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا میڈیا رپورٹس پر نوٹس
پیر 2 مارچ 2015 13:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے بطور ایم ڈی پولیس فاؤنڈیشن اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پلاٹ حاصل کرکے ساڑھے چار کروڑ روپے میں فروخت کرنے کے سکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا‘ نیب پہلے ہی پولیس فاؤنڈیشن کے سابق ایم ڈی خواجہ خالد فاروق کی طرف سے مبینہ طور پر اپنے رشتہ داروں میں ایم ڈی کی حیثیت سے آخری روز 35 پلاٹ الاٹ کرنے کی شکایت کی تحقیقات کررہا ہے قبل ازیں نیب نے (ن) لیگ کے سابق ایم این اے انجم عقیل کے پولیس فاؤنڈیشن سے 5 ارب کے فراڈ کی بھی تحقیقات کرکے انجم عقیل کو اس میں ملزم قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی اعلی شخصیت نے نیب کے لیگل اور انوسٹی گیشن ونگز سے ٹھوس شواہد اور پولیس فاؤنڈیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کے حوالے سے رپورٹس طلب کی تھیں۔(جاری ہے)
سیکرٹری داخلہ شاہد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے بطور چیئرمین پولیس فاؤنڈیشن اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے فاؤنڈیشن سے پلاٹ حاصل کیا اور چند روز کے اندر اندر اسے ساڑھے چار کروڑ روپیمیں فروخت کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس کا وزیراعظم نواز شریف نے بھی نوٹس لیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو سیکرٹری داخلہ کو عمران خان کے الزامات پر کئی بار انتہائی ایماندار قرار دے چکے ہیں وہ بھی سیکرٹری داخلہ بارے اس سکینڈل کی میڈیا رپورٹس پر ”اپ سیٹ“ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.