افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے دوروزہ سہ فریقی مذاکرات پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہونگے

پیر 2 مارچ 2015 13:12

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے دو روزہ سہ فریقی مذاکرات پرسوں بدھ سے اسلام آباد میں ہونگے،مذاکراتی عمل میں پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہونگے،پاکستان میں مقیم 30لاکھ سے زائد ڑجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈافغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کو شیشیں تیز کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے افغان وزیر مہاجرین سید حسین عالمی بلخی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 3مارچ کو اسلام آبادپہنچے گاجو چار روز تک پاکستان میں رہیگا اس دوران 5مارچ کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان باہمی مذاکرات ہونگے، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے حکام کے درمیان مذاکرات ہونگے، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مذاکرات کی قیادت کرینگے

متعلقہ عنوان :