وزیراعظم کی (ن) لیگی قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو سینٹ انتخابات میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 2 مارچ 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو سینٹ انتخابات میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ سینٹ انتخابات کے لئے اپنے متعلقہ ایوانوں کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے لئے اسمبلیوں کے اجلاس رواں ہفتے ہونگے سینٹ کے انتخابات 5مارچ کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :