ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن براوو کی جگہ جونسن چارلس کی شمولیت

پیر 2 مارچ 2015 12:52

ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن براوو کی جگہ جونسن چارلس کی شمولیت

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کوورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دیدی۔ پاکستان کیخلاف میچ کے دوران انجری کاشکار ہونے والے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن براوو کی جگہ اوپننگ بیٹسمین جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جونسن نے آخری مرتبہ مارچ 2014میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی تھی۔ انہوں نے 30ون ڈیز کے کیریئر میں دوسنچریاں اور2نصف سنچریاں بنائی ہیں۔