Live Updates

سینیٹ انتخابات ، تمام سیاسی پارٹیوں میں رابطے، سینیٹ انتخابات کے لیے کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمرا ن خان کی گفتگو

پیر 2 مارچ 2015 12:47

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں رابطوں کا سلسہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے بارے میں پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت ہوئی ہے سینیٹ انتخابات کو لے کر کسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت بھی ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے کی تھی. کسی غیر جمہوری فعل میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کی حمایت نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خود منظر عام پر لاؤں گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات