فرانس میں پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے رکن کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماؤں کا پی ٹی ائی میں شمولیت کا خیر مقد م

پیر 2 مارچ 2015 12:31

پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما، ایگزیکٹو کونسل کے رکن گلزار لنگڑیال کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما، معروف سیاسی شخصیت قمبر بوسال ، حال ہی پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے زاہد ہاشمی ،سینئر رہنما تحریک انصاف برطانیہ حسن پرتکلف عشائیہ دیا جس میں قومی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں کو خصوصی طور مدعو کیا گیا اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ محمد عجیب خان نے خطاب کرتے ہوئے قمبر بوسال ، حسن چوہدری کی فرانس آمد پر خوش آمدید کہا اور زاہد ہاشمی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولت کا بھر پورخیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں قمبر بوسال، حسن چوہدری ،نائب صدر تحریک انصاف فرانس اصغر برہان،جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف،سینئر رہنما مشتاق خان جدون ،چوہدری منور جٹ،راجہ محمد عجب، مظہر گوندل زاہد ہاشمی،چوہدری محمد اشرف ،چوہدری سہیل بھدر،ستار چوہدری،سید ظریف شاہ،راؤ عامر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے یاسر قدیر کی پارٹی کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں تقریب کے میزبان گلزار لنگڑیال نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :