جگ موہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب

پیر 2 مارچ 2015 12:26

جگ موہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب
ؒ نئی دہلی(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء ) جگ موہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جگ موہن ڈالمیا کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال اور نیشنل کرکٹ کلب کے بھی صدر ہیں اور وہ اس سے قبل آئی سی سی کے بھی صدر رہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف انوراگ ٹھاکر نے سنجے پاٹیل کو ایک ووٹ سے ہرا کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں اور سی کے کھنا وائس پریڈنٹ بن گئے ہیں ۔

جگ موہن ڈالمیا 1997 سے 2000 تک آئی سی سی کی صدارت کرچکے ہیں جب کہ 2005 میں وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کے عہدے کے لئے امیدوارنامزد ہوئے تھے تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی لیکن اس بار انہیں کامیابی مل گئی ہے اور آئندہ مدت کے لئے وہ کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :