جہلم میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے گرفتار اغوا کار ہلاک

پیر 2 مارچ 2015 11:45

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) جہلم میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے گرفتار اغوا کار ہلاک ہوگیا،اغوا کار کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے کے جایا جارہا تھا۔ڈی پی او جہلم کے مطابق گزشتہ رات نیا پل کے مقام پر کارروائی کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اغوا کاروں سے مغوی طالب علم بھی بازیاب کرایا گیا۔گرفتار اغواکاروں میں سے ایک ملزم قیصر کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ بیلہ کے مقام پر مبینہ طور پر ملزم کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا اس دوران گرفتار اغوا کار قیصر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔