کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور ان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کی مذمت

پیر 2 مارچ 2015 11:42

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ):کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور بلا جواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کی ہے رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کارکنان کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

(جاری ہے)

بلا جواز چھاپوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے . ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ایم کیو ایم کو امن کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر حقوق کی پامالی کو بند کیا جائے کراچی کی عوام ہر انتخابات میں ایم کیو ایم پر اعتماد رکھتی ہے.