پشاور: صوبے بھر میں مدارس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

پیر 2 مارچ 2015 11:11

پشاور: صوبے بھر میں مدارس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : قومی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں موجود مدارس کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں کُل 3010 ،دارس ہیں جن میں سے 2234 مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ 771 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ میں مدارس کے مہتمم کے نام اور ایڈریس بھی دئے گئے ہیں اس کے علاوہ مدارس میں پڑھنے والے ملکی اور غیر ملکی طالبعلموں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے پشاور میں کُل 187 مدارس موجود ہیں، مدارس کا ڈیٹا سپیشل برانچ اور پولیس مشترکہ طور پر اکٹھا کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :