سینیٹ الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے عروج پر ، ٹیلیفون بجنے لگے

اتوار 1 مارچ 2015 21:30

سینیٹ الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے عروج پر ، ٹیلیفون بجنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) ملک میں جاری سینیٹ الیکشن کی گرما گرمی کے باعث سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے رابطے بھی عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جبکہ آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والے رابطے میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ دونوں نے ملکی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل آصف زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جبکہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیر پاﺅ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔یاد رہے ملک میں سینیٹ الیکشن 5 مارچ کو ہو گا جس سے قبل سیاسی جماعتوں میں رابطے عروج پر ہیں اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :