خیبر پختو نخوا ،294 افغا ن پیش امام کومساجد کا چارج چھوڑکر واپس وطن جانے کیلئے نوٹسز جاری

اتوار 1 مارچ 2015 18:41

خیبر پختو نخوا ،294 افغا ن پیش امام کومساجد کا چارج چھوڑکر واپس وطن جانے ..

پشاور (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) صوبے کے بارہ اضلاع کے مساجدوں میں تعینات 294 افغا ن پیش امام کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ آپ امام صاحبان فوری طور پر ان مساجدوں کا چارج چھوڑ دے اور واپس اپنے وطن چلے جائیں ضلعی حکام کی جانب سے صوبائی دارلحکومت پشاور کے اربن اور رورل ایریا کے 153مساجدوں کے افغان پیش امام کو جمعہ کے روز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

نوٹسز میں انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مساجد چھوڑنے کی ہدایات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ افغان پیش امام حیات آباد ، بورڈ ، تہکال ، ارباب روڈ ، افغا ن کالونی ، یوسف آباد ، دلہ زاک روڈ ، جی ٹی روڈ ، ارمڑ ، پھندو ، چمکنی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مساجدوں میں بحیثیت پیش امام خدمات سرانجام دے رہے ہیں ضلعی حکام چارسدہ کی جانب سے چارسدہ کے سترہ ، شبقدر کے 32، مردان کے انتظامیہ کی جانب سے 46، صوابی کی انتظامیہ کی جانب سے 13، نوشہرہ کی انتظامیہ کی جانب سے پانچ ، مالاکنڈ کے پانچ ، دیر پایان کے آٹھ ، ابیٹ آباد کے ایک ، مانسہرہ کے دو ، کوہاٹ کے نو ، ہنگو کے دو ، جبکہ بنوں انتظامیہ کی جانب سے چار مساجدوں کے افغان پیش اماموں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں غیر رجسٹرڈ پیش اماموں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے ۔