21ویں تر میم کی آڑ میں اہل سنت والجماعت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ثناء اللہ فاروقی

اتوار 1 مارچ 2015 18:28

چاغی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)21ویں تر میم کی آڑ میں اہل سنت والجماعت کو نشانہ بنانے کی مزمت کرتے ہیں ،ہم پر امن لوگ ہے اور ہماری پر امن جماعت ہے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اہل سنت والجماعت کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری،و ضلعی کنونئر علامہ ثناء اللہ فاروقی ،ضلعی معاون کنونئر حافظ شیر آحمد سنجرانی ،نومنتخب تحصیل صدر دالبندین عبد الباسط شائین ،سابق تحصیل صدر عبد القدوس فاروقی ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا گزشتہ روز قائد بلوچستان مو لانا محمد رمضان مینگل کے اوپر انکے مدرسہ میں حملہ کیا۔

اسکی شدید مزمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان کو ہم بتانا چاہتا ہے کہ ان ملزموں کو گرفتار کیاجائے ،ہم نے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر وقت تعاون کیا ہے مگر حکومت بلوچستان نے نہ ہمارے لاپتہ کارکنان کو منظر عام پر لایا نہ مدرسہ کے اوپر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے ،جسکی منہ بولتا ناکامی کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا ہم اپنے قائد مولا نا احمد لد ھانوی کی ہدایت کے مطابق اہل سنت اولجماعت کو بلو چستان بھر میں فعال کرنا چاہتے ہیں، ہمارے کارکنان پر امن لوگ ہے ہم نے حکومت ،عدالت ،میڈیا میں اعلان کیا ہے اگر ہمارے کارکن پرآپ نے دہشت گردی ثابت کیا ہم خود اسے قانون کے حوالے کرینگے ۔

(جاری ہے)

لیکن اسکے باوجود آئے روز ہمارے لیڈر مولا نا اورنگزیب فاروقی ،اور کراچی ،راولپنڈی ،کوئٹہ میں ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا جو بھی ہمارا مخالف ہے انکے ساتھ بیٹھنے کے لیے بھی ہم تیار ہے ،انہوں نے کہاہم تمام سنی مسلمانوں کو دعوت دینا چاہتے ہیں کہ وہ اہل سنت والجماعت کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ۔کیو نکہ جب تک اس ملک میں صحابہ کرام کی دستور اور منشور کے مطابق قانون نافظ نہیں ہوگا ۔

امن ہونا ناممکن ہے ،انہوں نے مزید کہااس وقت حکومت اور پاک فوج دہشت گردی کے کے خلاف اکٹھا ہوچکے ہیں اسکے باوجود ہمارے اوپر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں ہورہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا جس طر ح انڈیا ہمارا مخالف ہے بلا وجہ سر حدی خلاف ورزی کر رہاہے پاک فوج بھر پور جواب دئیے رہا ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک ایران باڈر بھی اسی طر ح سیکورٹی سخت کی جائے کیونکہ ایران آئے روز ہمارے سرحدی خلاف ورزی کر رہی ہے گزشتہ روز بھی اس نے فائرنگ کیا تھا جس سے ایک پاکستانی شہیدہوا تھا ایران کی سر حدی خلاف ورزی کی بھر پور جواب دیا جائے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے ہمارے لاپتہ کارکنان کو منظر عام پر لایا جائے ،اور مولانا رمضان سمیت تمام اہل سنت والجماعت کے کارکنان اور قائدین پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائیں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے جس کی تمامتر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔