پاکپتن‘پٹرول پمپوں پرسیکورٹی گا رڈ ز اور کیمرے تنصیب نہ کرنے پر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 1 مارچ 2015 18:27

پاکپتن (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) پٹرول پمپوں پرسیکورٹی گا رڈ ز اور کیمرے تنصیب نہ کرنے پر پولیس نے بارہ افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے آٹھ پٹرول پمپوں پر سیکورٹی انتظامات نہ کر نے پر محمد عاصم چک 19-EB ، غلام رسول چک 73-EB، غلام نبی قبولہ روڈعارف والا ، محمد عباس سٹی روڈ عارف والا ، محمد نواز بوریوالا چوک عارف والا ، محمد اشفاق بوریوالا چوک عارف والا، عبدالرزاق، دو ملزمان محمد انور وغیرہ چک 129-EB عبدالرزاق وغیرہ چک 205-EB اور محمد ارشد اڈا رنگ شاہ کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں پولیس کے مطابق ان افراد نے میٹنگ اور نوٹس دینے کے باوجود سیکورٹی انظامات نہ کئے ہیں

متعلقہ عنوان :