بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے،خواجہ آصف

مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ورکنگ باوٴنڈری کا ٹمپریچر کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 18:22

سیالکوٹ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں چار ارب ڈالر کا اضافہ اس کا جنگی جنون کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باوٴنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، مگر مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ورکنگ باوٴنڈری کا ٹمپریچر کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ چھ ماہ میں بھارت نے تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی مخلصانہ قدم نہیں اٹھایا، بھارت امن کو فروغ دینا ہی نہیں چاہتا۔

متعلقہ عنوان :