کراچی ،سپرہائی وے پر ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر 2 افراد جاں بحق

اتوار 1 مارچ 2015 18:22

کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) کراچی میں سپرہائی وے پر انصاری پل کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی سے حیدر آباد کی جانب جاتے ہوئے انصاری پل کے قریب ٹریلر اور گاڑی کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے.ٹریفک حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو سپرہائی وے ٹول پلازہ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے.ٹریفک حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :