فیصل آباد،زمین کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا

اتوار 1 مارچ 2015 18:21

فیصل آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) زمین کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیاجبکہ لڑائی جھگڑو ں کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر64گ ب کے رہائشی عبدالرزاق کا ملزمان محمو د وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز عبدالرزاق اپنے بھائی رستم کے ہمراہ سرسوں کے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ ملزمان محمود، مجاہد، اعجاز، شاہد اور حق نواز نے حملہ کرتے ہوئے گولیاں ماردیں جس سے عبدالرزاق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی رستم کلہاڑی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ منتقل کردیا، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ، نعمت کالونی کی رہائشی چالیس سالہ کلثوم کو ملزمان اکبر وغیرہ نے گھریلو تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بنایا چک نمبر 36گ ب میں سابقہ رنجش کی بناء پر ملز الله یار اور اس کے ساتھیوں نے محنت کش ممتاز کو کلہاڑیاں مار کر لہولہان کردیا رجوعہ سادات میں دیوار بنانے کے تنازعہ پرملزمان خالق وغیرہ نے خضر حیات کو چھریاں مار کر زخمی کردیا،مانانوالہ کے رہائشی امجد کو معمولی بات کے تنازعہ پر ملزمان خلیل وغیرہ نے ڈانڈوں سے زخمی کردیا ۔حالت نازک ہونے پر الائیڈو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :