(ن) لیگ اور تحریک انصاف ارکان کے انحراف کے خوف سے آئینی ترمیم پر متفق ہوئیں‘ رپورٹ

اتوار 1 مارچ 2015 18:15

(ن) لیگ اور تحریک انصاف ارکان کے انحراف کے خوف سے آئینی ترمیم پر متفق ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) سینٹ کی نشستوں کیلئے کوشاں 14 آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کچھ متمول امیدواروں پر بھاری کرپشن کے الزامات پارلیمنٹ میں بیٹھے کچھ کھلاڑی مجبور کررہے ہیں کہ وہ وہ اس گندے کھیل کو فیصلہ کن انداز میں چیک کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بددیانت اور دھوکے باز امیدواروں کو آئینی ترمیم کے ذریعے نکالنے کی تحریک کو ان سیاسی جماعتوں نے سبوتاژ کیا جنہوں نے پیسے کے زور پر پارلیمانی قوتوں میں ارکان کو انحراف کیلئے تیار کیا۔

انحراف کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب سے مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اپنے ارکان کی طرف سے منحرف ہونے کے خدشات لاحق ہوئے اور تحریک انصاف بھی خیبر پختونخواہ میں ایسے انجام کے خوف سے دوچار ہے اسلئے یہ دونوں آئینی ترمیم پر متفق ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابل غور بات یہ ہے کہ سندھ اور پنجاب سے ایک بھی آزاد امیداوار سینٹ الیکشن کیلئے کھڑا نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں مضبوط سیاسی جماعتیں ہیں

متعلقہ عنوان :