دریا خان،ڈی آئی خان روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم‘ 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

اتوار 1 مارچ 2015 18:02

دریا خان (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ڈی آئی خان روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم‘ 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز دریا خان کے علاقے ڈی آئی خان روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق دو ڈیڈ باڈیز اور 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 3 زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعچ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں 3 افراد کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے لیکن مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :