Live Updates

سینٹ) انتخابات،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ کے فیصلوں سے کارکن ناراض‘ کے پی کے میں عمران خان کو بھی نامزد کردہ امیدواروں کو معمولی تحفظات کا سامنا

اتوار 1 مارچ 2015 17:04

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ایوان بالا (سینٹ) انتخابات‘ ہارس ٹریڈنگ اور قائدین کی آمریت عروج پر ہے ایسے حالات میں کیا ایوان بالا عوام کا ترجمان ثابت ہو گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ کے فیصلوں سے کارکن ناراض‘ کے پی کے میں عمران خان کو بھی نامزد کردہ امیدواروں کو معمولی تحفظات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق آزاد جمہوری اتحاد پارٹی کے تحریک انصاف میں انضمام سے اصولی سیاست ختم ہونے کا امکان‘ سیاسی جماعتوں میں موجود ڈکٹیٹر شپ خود ان پارٹیوں کے لئے تباہ کن ثابت ہو گی۔

سندھ میں ایم کیو ایم‘ پیپلزپارٹی باہم شیر و سکر‘ کے پی کے میں تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی‘ پنجاب میں پیپلزپارٹی‘ ق لیگ اکٹھے کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف ن لیگ کو بھی مختلف صوبوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات