فاٹا سیکرٹریٹ نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں 17 ارب روپے مانگ لئے

اتوار 1 مارچ 2015 16:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) فاٹا سیکرٹریٹ نے قبائلی علاقوں میں میڈیکل کالج کے قیام اور تعلیمی سہولتوں میں اضافہ کے لئے آئندہ مالی سال 2015-16 کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں 17 ارب روپے مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ کی طرف سے وزارت خزانہ کو منظوری کے لئے بھجوائی پی ایس ڈی پی سکیموں میں 17 ارب روپے میڈیکل کالج کے قیام سمیت دیگر سہولتوں کے لئے مانگے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی آپریشن میں تباہ ہونے یا نقصان سے دوچار ہونے والے لڑکیوں اور لڑکوں کے پرائمری اور مڈل سکولوں کی بحالی کے لئے 3 ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف درجوں کے طلبہ کو وضائف کی فراہمی کے لئے دو ارب روپے جبکہ ذہین طلبہ اور اعلیٰ کارکردگی شو کرنے والے اساتذہ کو انعامات اور خصوصی الاؤنسز کی ادائیگی کے لئے دو ارب روپے ‘ فاٹا میڈیکل کالج کے قیام کے لئے تین ارب روپے‘ فاٹا میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے دو ارب روپے اور لڑکوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے چار ارب روپے مانگے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :